- Advertisement -
راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لا رہے ہیں۔ یو سی 89 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چک جلال دین میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے جس کے لیے فنڈز کی فراہمی جلد شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ہم ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں اور عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خدمت کا رشتہ جو پیار و خلوص پر جڑا ہے اپنے عمل سے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570335
- Advertisement -