25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںترقی کے لیے مربوط اقدامات، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ وژن...

ترقی کے لیے مربوط اقدامات، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ وژن ضروری ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

- Advertisement -

رباط ۔28اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے مربوط اقدامات، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ وژن ضروری ہیں،اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا بھی ناگزیر ہے،اصلاحات کے ذریعے عالمی نظام کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جائے، سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیر کو یہاں تیسرے پارلیمانی ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نےکہا کہ گلوبل ساؤتھ قدرتی وسائل اور انسانی سرمایہ کے ساتھ عالمی ترقی کا نیا محور بن سکتا ہے، پاکستان کا محل وقوع علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے منفرد اہمیت رکھتا ہے،سی پیک مشترکہ ترقی کی کامیاب مثال ہے

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا بھی ناگزیر ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی کلائمیٹ فائنانس تک منصفانہ رسائی کی ضرورت ہے،پاکستان کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمے کا کامیاب ماڈل ہے، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے علاقائی پارلیمانی تعاون ناگزیر ہے،اقوام متحدہ، عالمی تجارتی تنظیم اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی مؤثر نمائندگی ہونی چاہییے،اصلاحات کے ذریعے عالمی نظام کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جائے

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ نے بین الپارلیمانی نیٹ ورکس کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے گلوبل ساؤتھ دنیا کو زیادہ مساوی اور پائیدار بنا سکتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں