ترقی یافتہ ممالک معاشی تفاوت ختم کرنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو عالمی پالیسی سازی کا حصہ بنائیں،وفاقی وزیر انجنئیر خرم دستگیر خان

153

نیروبی ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنئیر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک معاشی تفاوت ختم کرنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو عالمی پالیسی سازی کا حصہ بنائیں۔عالمی مالیاتی اور معاشی فیصلوں میں عدم شمولیت، قرضوں کا بوجھ ، طریق پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی اور محدود پیداوری اشیاءپر انحصا ر وہ بنیادی مسائل ہیںجو ترقی پذیر ممالک کے مستقل خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ہیں، عالمی برادری ترقی پذیر ممالک کے ترقی کے سفر میںراہنمائی فراہم کرے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و اقتصادی ترقی کے کینیاکے شہر نیروبی میں منعقد ہونے والے چودویں اجلاس کے دوران ’گروپ آف 77 اور چین‘ کے اجلاس کے دوران ایشیاءپیسیفک کا موقف پیش کرتے ہوئے کیا۔