انقرہ۔8اپریل (اے پی پی):ترکش ایئر لائنز ( ٹی ایچ وائے ) کے ذریعےسفر کرنے والوں کی تعداد مارچ میں 6.4 ملین تک پہنچ گئی ۔ ٹی آر ٹی کے مطابق ترکش ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد گزشتہ سال مارچ میں 6.11 ملین تھی جو رواں سال اسی مدت میں 0.5 فیصد بڑھ کر 6.14 ملین تک پہنچ گئی ہے،
کارگو گزشتہ سال مارچ میں 131.9 ہزار ٹن تھا جو رواں سال اسی مدت میں 35.3 فیصد اضافے کے ساتھ 178.5 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا۔جنوری تا مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق ٹی ایچ وائےکے مسافروں کی کل تعداد جو گزشتہ سال جنوری تا مارچ17 ملین تھی رواں سال کی اسی مدت میں 8.4 فیصد بڑھ کر 18.5 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔