ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد میردوف ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، ترجمان دفتر خارجہ

134

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔