ترکمانستان کے سفارت خانہ کے زیراہتمام 5 ویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2017 کے سلسلہ میں سیمینار،وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا خطاب

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترکمانستان کے سفارت خانہ کے زیراہتمام 5 ویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2017 کے سلسلہ میں گذشتہ روز اسلام آباد کلب میں ایک سیمینار منعقد ہوا، سیمینار میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر عطدجان مولمواور پاکستان سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر امجد عزیز ملک کے …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) ترکمانستان کے سفارت خانہ کے زیراہتمام 5 ویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2017 کے سلسلہ میں گذشتہ روز اسلام آباد کلب میں ایک سیمینار منعقد ہوا، سیمینار میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ترکمانستان کے سفیر عطدجان مولمواور پاکستان سپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر امجد عزیز ملک کے علاوہ کھیلوں سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ترکمانستان کے سفارت خانہ کی طرف سے شرکاءکو ان کھیلوں کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترکمانستان کے ساتھ گہرے سفارتی ، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات ہیں اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کی قیادت ایک دوسرے کے ہاں آتی جاتی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply