24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںترکمانستان کے صدر کا یوم آزادی پرپاکستانی قوم اور قیادت کو مبارکباد...

ترکمانستان کے صدر کا یوم آزادی پرپاکستانی قوم اور قیادت کو مبارکباد کا پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف نے پاکستانی قیادت اور پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے اور دونوں اطراف کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔صدر سردار بردی محمدوف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 78ویں قومی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔

جمعرات کو یہاں پاکستان میں ترکمانستان کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ترکمانستان اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کے عوام کے مفادات میں ترقی کرتے رہیں گے، بین الریاستی تعاون کی مسلسل مضبوطی اور بہتری کی اعلیٰ سطح پر زور دیتے ہوئے صدر سردار بردی محمدوف نے نتیجہ خیز اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی مزید کامیاب ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ترکمانستان کے سربراہ نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے برادر عوام کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں