26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکی، مسافر طیارے میں بم کی افواہ

ترکی، مسافر طیارے میں بم کی افواہ

- Advertisement -

استنبول ۔ 24 مئی (اے پی پی) ترکی کے مرکزی ہوائی اڈے پرمسافر طیارے میں بم کی افواہ کے بعدطیارے کوخالی کرا لیا گیا ۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں ترکش ائیرلائنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ طیارے میں ایک تحریر کے ذریعے بم کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد مسافروں کو اتارکر طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی اور اس میں سے کوئی بم برآمد نہیں ہوا ۔ استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ پر اس مسافر طیارے میں عملے سمیت 134 افراد سوار تھے اور وہ وسطی شہر کیسری جارہا تھا۔واضح رہے کہ ترکی میں اس سال اب تک متعدد خودکش بم دھماکے ہوچکے ہیں۔استنبول میں دو سیاحتی مقامات پر دو خودکش بم حملے کیے گئے تھے اور داعش نے ان دونوں حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6097

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں