انقرہ۔29اگست (اے پی پی):ترکیہ کے شہر استنبول میں2 میٹروبسوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 38 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ استنبول کے ضلع کوکوکسیک میس میں رش کے اوقات میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
این ٹی وی براڈکاسٹر نے بتایا کہ ڈرائیور نے لاپرواہی کے باعث سڑک کی تعمیر کی وارننگ پر توجہ نہیں دی اور بس غلط لین میں داخل ہوگئی اور سامنے تعمیراتی کام میں مصروف گاڑی سے ٹکر ہونے سے بچنے کے لیے دوسری میٹروبس سے جا ٹکرائی۔