ترکیہ ،بس حادثے میں 6 افراد ہلاک، 33 زخمی

117
Road accident

استنبول۔26جنوری (اے پی پی):ترکیہ میں ایک بس حادثے میں 6افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ آج مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے استنبول اور سینوپ کے درمیان سفر کرنے والی انٹرسٹی مسافر بس صوبے کستامونو کے علاقے میں سڑک پر پھسلن کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں6افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتا یا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کئی جنڈرمیری، فائر بریگیڈ اور طبی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں جنہوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا تاہم زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔

ترک وزیر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بس کو برفیلی سڑک پر الٹتے دکھایا گیا ہے۔