18.2 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکیہ ،سکی ریزورٹ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک،...

ترکیہ ،سکی ریزورٹ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، 3 افراد زخمی

- Advertisement -

انقرہ۔27مارچ (اے پی پی):ترکیہ کے صوبے برسا کے الودگ سکی ریزورٹ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق برسا کے میئر مصطفی بوزبی نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں مبینہ طور پر ایک سکی انسٹرکٹر، اس کی بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہیں جو دھوئیں کی شدت سے متاثر ہوئے اور بعد میں انہیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576657

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں