28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومتجارتی خبریںترکیہ اور آذربائیجان کی مصنوعات کا بائیکاٹ و سیاحوں کے ٹکٹ کی...

ترکیہ اور آذربائیجان کی مصنوعات کا بائیکاٹ و سیاحوں کے ٹکٹ کی منسوخی بھارت کی بوکھلاہٹ ہے،ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مئی (اے پی پی):ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف حاجی غلا م فا روق خلجی، صدر حاجی محمد ایوب مریانی ،سنیئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان کی مصنوعات کا بائیکاٹ و سیاحت کیلئے جانے والوں کے ٹکٹ کی منسوخی بھارت کی بوکھلاہٹ ہے، دوست ملک ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ بھرپور کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے بلوچستان کے تجارت پیشہ افراد ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان آ نے والی مختلف کا روبا ری شخصیات سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پا ک بھا رت حالیہ جنگ میں ترکیہ اور آذربا ئیجا ن نے پا کستان کی کھل کر حما یت کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکا رپا کستان کے دوست مما لک سے خائف ہو کر اب ان ممالک کی مصنوعات کا با ئیکاٹ اور سیاحتی مقامات کے لئے کنفرم ٹکٹس منسوخ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان مما لک کے ساتھ کا روبا ری تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم کریں ، انہوں نے کہا کہ ہم تمام مما لک کے ساتھ اچھے کا روبا ری تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہما ری کو شش ہے کہ پا کستان تیز رفتار تجا رتی ترقی کے منازل طے کرے ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ ترکیہ اور آذربا ئیجا ن جیسے مما لک کے ساتھ کا روبا ری تعلقات کو مزید بہتر کر نے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ صو بے کے صنعتکا روں ، امپورٹ ایکسپورٹ،زراعت ،گلہ با نی ، ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں سے وابستہ افرادکو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597901

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں