ترکیہ سرمایہ کاری کا جاذب مرکز بن گیا ، فنانشیل ٹائمز رپورٹ

95

انقرہ ۔19جولائی (اے پی پی):ترکیہ کی اقتصادیات میں بہتری عالمی ذرائع ابلاغ کے ایجنڈے کا موضوع بن گئی ہے۔فنانشیل ٹائمز نےاپنی حالیہ جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکیہ سرمایہ کاری کا ایک جاذب مرکز بن گیا ہے۔اخبار میں شائع شدہ کالم میں ترکیہ کی میکرو اقتصادیات میں بہتری کے رجحان کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

کالم میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کی اقتصادیات کے کرنٹ خسارے کم ہو گئے اور مرکزی بینک کا زرِ محفوظ 148.5بلین ڈالر کے ساتھ تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔جون کے مہینے میں افراطِ زر کی شرح توقعات سے نیچے رہنے کی وجہ سے ملک میں ‘ازالہ افراطِ زر’ مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔کریڈٹ ریٹنگ کمپنیوں کی طرف سے اوپر تلے بہتر نوٹ لینے کے بعد ترکیہ کا کریڈٹ ریٹ بلند ہو گیا اور ملک کو گرے لسٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔کالم میں ترکیہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافے کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔