36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکیہ سے رواں سال کےدوران 9ماہ میں حمسی مچھلی کی برآمدات میں...

ترکیہ سے رواں سال کےدوران 9ماہ میں حمسی مچھلی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

- Advertisement -

انقرہ۔8دسمبر (اے پی پی):ترکیہ سے رواں سال کےدوران 9ماہ میں حمسی مچھلی کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ، جس کے بعد یہ 12 ملین 202 ہزار 980 ڈالر تک پہنچ گئی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈپٹی چیئرمین احمد حمدی گردوگان نے کہا کہ 11 ماہ میں ترکیہ سے 2 ہزار 479 ٹن حمسی مچھلی برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال غیر ملکی فروخت سے 12 ملین 202 ہزار 980 ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی جوگزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 10 ملین 129 ہزار 431 ڈالر تھی ، یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حمسی مچھلی کو اس عرصے میں 25 ممالک کو فروخت کیا گیا ہے۔فرانس، بیلجیم اور جرمنی سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں