اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):ترکیہ میڈیا ٹی آر ٹی اردو سروس کے سربراہ سینئر صحافی ڈاکٹر فرقان حمید نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورتحال ، پاک بھارت جنگ معرکہ حق میں پاکستان کی برتری ، مشرق وسطی کی صورتحال میں پاکستان کے کردار ، سفارتی محاذ پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر فرقان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی سیاسی زندگی اور پاکستان و اسلامی دنیا کے لیے ان کی پالیسیوں پر مبنی کتاب بھی گورنر خیبرپختونخوا کوپیش کی۔