10.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکیہ میں افراط زر کی سالانہ شرح 40 فیصد سے نیچے گر...

ترکیہ میں افراط زر کی سالانہ شرح 40 فیصد سے نیچے گر گئی

- Advertisement -

انقرہ۔3مارچ (اے پی پی):ترکیہ میں سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 40 فیصد سے نیچے گر گئی۔ترکیہ کے ادارہ شماریات کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی کی سالانہ افراط زر کی شرح فروری میں مسلسل نویں مہینے میں سست رہی، جون 2023 کے بعد پہلی بار 40 فیصد سے نیچے گر گئی ہے ۔

افراط زر کی شرح میں گراوٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب مرکزی بینک اپنی آخری دو اجلاسوں میں قرض لینے کے اخراجات (بارویننگ کاسٹ)کم کرنے کے بعد شرح سود کے حوالے سے فیصلے کئے ہیں جن کا اعلان جمعرات کو متوقع ہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ ماہ صارفین کی قیمتوں کے اشاریئے میں 39.05 فیصد اضافہ ہوا، جو جنوری میں 42.1 فیصد تھا۔

- Advertisement -

ترکیہ کے مرکزی بینک نے 2023 میں شرح سود میں اضافہ کرنا شروع کیا ۔ گزشتہ سال مئی میں سالانہ افراط زر 75 فیصد تک بڑھ گئی تھی لیکن اگلے ہی مہینے اس میں نرمی آنا شروع ہو گئی۔ مرکزی بینک نے تقریباً دو سالوں میں پہلی بار دسمبر2024 میں اپنی اہم شرح سود میں کمی کی۔ جنوری 2025 میں دوبارہ شرح کو کم کر کے 45 فیصد کر دیا۔ آزاد معاشی ماہرین کا مہنگائی کی سرکاری شرح پر اختلاف ہے، ان کا تخمینہ 79.5 فیصد ہے جو کہ شماریاتی ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار سے دوگنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں