انقرہ ۔7جولائی (اے پی پی):ترکیہ میں اناطولین مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں، سعودی بحریہ کے ویسٹرن فلیٹ کے دوسرے خصوصی میرین ٹائم سکیورٹی گروپ نے شرکت کی۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد خصوصی آپریشنز میں فوجی تعاون کو بڑھانا، صلاحیتوں کو مربوط کرنا اور مشقوں میں شریک 24 ملکوں کی فورسز کے ساتھ مہارت کا تبادلہ کرنا تھا۔
میرین فورسز نے خصوصی تربیتی مشقیں کیں، جن میں لائیو ایمبونیشن شوٹنگ، لینڈنگ آپریشنز، فری فال جمپنگ اور حملے شامل ہیں۔ان مشقوں میں ڈرون کے ذریعے جاسوسی مشن، خطرناک علاقوں کو محفوظ بنانے کی تربیت اور انسداد دہشت گردی کے آپریشنز شامل تھے۔