انقرہ ۔14اگست (اے پی پی):ترکیہ میں چاقو کے حملے سے پانچ افراد کو زخمی کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ العربیہ کےمطابق ترک پولیس نے ملک کے شمال مغرب میں سکائی شہر میں چاقو کے حملے سے پانچ افراد کو زخمی کرنے والے 18 سال کے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ہیلمٹ پہنتا اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپتا تھا، اس نے مسجد کے ایک باغ میں پانچ افراد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ترکیہ کے میڈیا نے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حملہ باغ میں کیا گیا اور اس کے قریب آتے ہی لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا۔
ٹیلی ویژن چینل "نیوز آف ترک” نے اطلاع دی ہے کہ حملہ کرنے والے کی شناخت اردا کے نام سے ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد وہ لوگ تھے جو مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد آرام کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ علی یرلی کییا نے منگل کے روز بتایا کہ پولیس نے اس واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔