انقرہ۔23نومبر (اے پی پی):ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے50افراد زخمی ہو گئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول سمیت مشرقی علاقوں میں بدھ کی صبح 4 بجکر 8 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ،مقامی حکام نے زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے 6.1 بتائی گئی ہے ،زلزلے کامرکز صوبہ ڈوزے کے ضلع گولیا کامیں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔
وزیر داخلہ سلیمان سویلونے گولیاکا کا دورہ کیا اور بتایاکہ ایک شخص گھبراہٹ میں بالکونی سے چھلانگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ زلزلے سے چند گودام تباہ ہوئے ہیں تاہم کسی بھاری مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد اب تک 70 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔