- Advertisement -
کراچی۔ 21 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ترکیہ نے اپنے شاندار ماضی کی روایات کو آج بھی برقرار رکھا ہوا ہے اس ضمن میں سلطان مراد پنجم کے رشتہ داروں کو عزت و تکریم دینا اپنے ماضی سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ کے قونصل خانہ میں سلطنت عثمانیہ کے سلطان مراد پنجم کے رشتہ داروں کو دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں گورنر سندھ کی ترکیہ کے قونصل خانہ آمد پر قونصل جنرل جمال سانگو اور دیگر سفارتی عملہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ عشائیہ میں سلطنت عثمانیہ کے سلطان مراد پنجم کے رشتہ دار محترمہ کنیز مراد سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549181
- Advertisement -