ترکیہ کی پشاور مسجد میں دہشت گرد حملے کی مذمت

227

انقرہ ۔31جنوری (اے پی پی):ترکیہ نے پشاور میں مسجد میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد کوہدف بنانے والے اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونےپر ترکیہ کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور عوام سے تعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد شفا یابی کے دعا کی۔