23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکیہ کے جنگلات میں آتشزدگی، 3,600 لوگوں کا انخلاء

ترکیہ کے جنگلات میں آتشزدگی، 3,600 لوگوں کا انخلاء

- Advertisement -

انقرہ۔28جولائی (اے پی پی):بحیرہ روم میں ہیٹ ویو کے درمیان ترکیہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 2 صوبوں کی بستیوں سے 3,600 سے زیادہ لوگوں کو نکال لیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق زراعت اور جنگلات کے وزیر ابراہیم یومکلی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ جنوبی صوبوں مرسین اور انطالیہ کے ساتھ ساتھ وسطی صوبہ اسک میں جنگلات میں لگنے والی آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن شمال مغربی صوبے برسا اور شمالی صوبے کرابوک میں اب بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہفتے کوصوبے برسا کے گورسو اور کیسٹل اضلاع کے درمیان جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جہاں ترکیہ کی آٹو انڈسٹری کا زیادہ تر حصہ ہے۔ جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث استنبول کو مغربی شہر ازمیر سے ملانے والی شاہراہ کا کچھ حصہ ہفتے کی رات کو مختصر طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبہ برسا میں گھروں کے قریب کے علاقوں میں آگ کے بڑے شعلوں نے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھواں آسمان کی طرف پھیل گیا گیا۔ ترکیہ کے کئی علاقوں میں اتوار کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، جو موسمی معیارات سے 6 سے 12 ڈگری زیادہ ہے۔ ترکیہ کی موسمیاتی سروس نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار ہفتہ کو ملک کے جنوب مشرق میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں