اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):او آئی سی شماریاتی کمیشن کا 11 واں اجلاس اسلامی ترقیاتی بینک اور سیسرک کی مشترکہ میزبانی میں ترکیہ کے شہر انقرہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ادارہِ شماریات کے چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کی۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے قومی شماریاتی اداروں (این ایس او ) کے نمائندے، او آئی سی کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔یہ اجلاس رکن ممالک کے لئے اپنے تجربات کا اشتراک کرنے اور شماریاتی صلاحیت کے موثر تعمیر کے لئےدنیا کے بہترین طریقوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کا بہترین فورم ہے۔
موجودہ اجلاس اکتوبر 2021 میں کمیشن کی آخری میٹنگ کے بعد سے ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے گا۔رکن ممالک کی جانب سے تین تکنیکی ایجنڈا آئٹمز دو روزہ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ ایجندا کے آئٹمز میں کوویڈ19 وبائی امراض کے مردم شماری پر اثرات، ایس ڈی جی 9 مانیٹرنگ اور رپورٹنگ مینوفیکچرنگ اور صنعتی اعداد و شمار سے متعلق ایس ڈی جی 9(صنعت، اختراع اور انفراسٹرکچر) کی نگرانی اور رپورٹنگ تحقیق اور سائنسی ترقی ہیں۔افتتاحی سیشن 18 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا۔ سیشن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعدپچھلے چئیر ، Mr. Adnen Lassoued تیونس سے، ڈی جی سیسرک، نبیل دیبور اور حماد ظفر ہندل، آفس انچارج اسلامک ڈویلپمنٹ بینک گروپ کا خطاب ہوا۔
مرکزی توجہ او آئی سی -سٹیٹ کوم کی سرگرمیوں اور 2025-2021 کےایکشنپروگرام کے نفاذ پر تھی جس میں اعلیٰ معیار کے اعدادو شمار حاصل کرنے کے لئے نئے اقدامات اور ٹیکنولوجیز شامل تھے۔ یہ اجلاس پاکستان کے لئے اہم ہے کیونکہ کُرسی عرب گروپ (تیونس) سے ایشیا گروپ (پاکستان) کے حوالے کی گئی تھی۔ڈاکٹر نعیم الظفرنے اپنے خطاب میں او آئی سی -سٹٹکام ، سیسرک اور آئی ڈی بی پی گروپ اور دوسرے ممبر ممالک کا معلومات کے تبادلے اور قومی شماریاتی اداروں کی بہتری کے لئے اقدامات کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=333162