39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو کامحکمہ کھیل کے یوتھ کلب گلستان...

ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو کامحکمہ کھیل کے یوتھ کلب گلستان جوہر کا دورہ ،پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکردیا

- Advertisement -

کراچی۔ 23 اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے محکمہ کھیل کے یوتھ کلب گلستان جوہر کا دورہ کیااورپودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکردیاہے۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ترکیہ کے قومی خودمختاری اور بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری، پولیس حکام، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ، مراد سونی، حنیف خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر اسماعیل شاہ، مختلف سکولوں کے بچے اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس مو قع پرترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے ماحولیاتی تحفظ کو ایک عالمی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے سب کو اس میں اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سب مل کر اس شہر کو "گرین کراچی” بنائیں۔اس موقع پر محکمہ سندھ کے یوتھ کلب گلستان جوہرمیں 105پودے لگا کر مہم کا آغاز کیاگیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، شجرکاری مہم کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اظہار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شجرکاری مہم ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ ماحول کو بہتر بنانے کی جانب مثبت قدم ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے فعال کردار ادا کریں اور یقین دلایا کہ ترکیہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ اور دیگر سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لیتا رہے گا تاکہ کراچی کے نوجوان ایک صحت مند اور سرسبز ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنا اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔اس موقع پر محکمہ کھیل سندھ کے ممبران، طلبہ اور دیگر مہمانوں نے بھی شجرکاری مہم میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور پودے لگانے کے عمل میں گہری دلچسپی دکھائی۔سیکرٹری کھیل سندھ نے یوتھ کلب گلستان جوہر کا دورہ کرنے اور شجرکاری مہم شروع کرنے پر ترکیہ کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586679

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں