اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اْن کا پرتپاک استقبال ایڈیشنل سیکرٹری (مغربی ایشیا) سفیر سید علی اسد گیلانی نے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر اپنے دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے مابین باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں۔