31 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںترکیہ کے وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار...

ترکیہ کے وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون، بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر ترکیہ کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کی صبح جاری بیان کے مطابق انہوں نے علاقائی سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ابھرتی ہوئی صورتحال پر قریبی تال میل میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593727

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں