ترکی آئندہ سال اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

199

ترکی آئندہ سال اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
لندن ۔ 18 مئی (اے پی پی) آئندہ برس ایک اور گراس کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کو اے پی ٹی کیلنڈر ایئر میں شامل کر لیا جائے گا جس کی میزبانی ترکی کرے گا۔ ورلڈ ٹور 250 ایونٹ 25 جون سے یکم جولائی تک ترکی میں کھیلا جائے گا، اس ایونٹ سے کھلاڑیوں کو سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کی تیاری میں مدد ملے گی۔ اے ٹی پی کے سربراہ کرس کرموڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ومبلڈن اوپن اور وارم اپ ٹورنامنٹ کے درمیان کافی گیپ اور اس خلا کو پر کرنے کیلئے ایک اضافی اے ٹی پی ٹورنامنٹ کو کیلنڈر ایئر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔