ترکی آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ کےلئے بند کر چکا ہے، صدر رجب طیب اردوان

انقرہ۔08 اکتوبر(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئی ایم ایف کا رجسٹر ہمیشہ کےلئے بند کرچکا ہے اور اس سے قرضہ یا مدد لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 27 ویں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے بند کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی آئی ایم ایف سے قرضے کی مدد لینے اور اس سے منسلک تکنیکی امداد کی ضرورت محسوس کرنے کی سطح سے بہت بلند ہے۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ میری توقعات ابھی تک نیک ہیں انشاءاللہ امید ہے کہ ہمیں کسی خلاف توقع صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔