ایمسٹرڈیم ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوگلو نے ہالینڈ میں ترکی کی اقتصادیات اور حالیہ شائع شدہ نئے اقتصادی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔میولودچاوش اوگلونے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ترک اور ڈچ کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات کی۔ہالینڈ کی صنعت کار اور روزگار فراہم کرنے کی یونین کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں ہالینڈ کے وزیر خارجہ سٹیف بلوک، دی ہیگ کے لئے ترکی کے سفیر شعبان دِشلی، انقرہ کے لئے ہالینڈ کے سفیر مارجانے ڈی کواسٹی نیٹ، دوعش ہولڈنگ ، گرانٹی بینک، رینو کے نمائندوں اور ترک اور ڈچ کاروباری حضرات نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے ترکی کی اقتصادیات اور حالیہ شائع شدہ نئے اقتصادی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بین الاقوامی ڈیموکریٹس یونین کے ڈچ منتظمین کے ساتھ ملاقات کی اور ترکی۔وٹن برگ کانفرنس کے دائرہ کار میں ترکی۔ہالینڈ 7 ویں کانفرنس میں شرکت کی۔