ترکی دہشت گردی کے خلاف دہرے معیار کا مظاہرہ نہیں کرتا، وزیر اعظم

98

انقرہ ۔ 10 جون (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے میں ہر گز دہرے معیار کا مظاہرہ نہ کر یں گے معصوم انسانوں کے خون بہانے والوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ہفتہ کوترک خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم بن علی یلدرم نے قصر چنکایہ میں غازیوں و شہدا کے اہل خانہ کے لیے منعقدہ افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک مہینے میں بھی دہشت گردخونریزکارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے دہشت گرد حملوں سے متاثرہ ایرانی عوام اور انتظامیہ سے تعزیت کی اور حملوں میں ہلاک ہونےو الوں کی مغفرت کی دعا کی