ترکی زلزلہ، 4 سالہ بچی کو 91 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

126

انقرہ۔3نومبر (اے پی پی):ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں زلزلے کے 91 گھنٹے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران ملبے سے 4 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے ازمیر کے میئر ٹونک سویئر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ترکی کے شہر ازمیر میں جمعہ کو آنے والے زلزلے کے 91 گھنٹے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 4 سالہ بچی عائدہ کو زندہ نکال لیا ۔