ترکی شادی کی تقریب میں بم دھماکے سے 30 افراد جاں بحق

174

انقرہ ۔ 21 اگست (اے پی پی) ترکی کے جنوبی شہر غازی عنتاب میں ہفتے کی شام شادی کی ایک تقریب کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 30 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوگئے ہیں۔ غازی عنتاب کے گورنر نے’ سی این این ترکی‘ سے بات کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔شہر کے گورنر علی ییرلیکایا نے قبل ازیں بتایا تھا کہ شام کی سرحد سے متصل علاقے میں ایک خود کش بمبار نے دہشت گردی کی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو ہلاک کردیا ہے