ترکی -شام زلزلہ ،بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والا شدید نقصان امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہاہے ، اقوام متحدہ

50
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔8فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہاکہ ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والا شدید نقصان امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہاہے ۔ اقوام متحدہ کے حکام نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شام اور ترکیہ میں بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والا شدید نقصان باعث امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پید ا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلی بین الاقوامی آفات کی تشخیص اور رابطہ ٹیمیں اب ترکی کے اڈانا ہوائی اڈے پر پہنچ چکی ہیں لیکن زلزلے کے مرکزانتیپ تک پہنچنے میں کافی مشکلات آرہی ہیں کیونکہ سٹرکوں تک رسائی محدود ہوچکی ہے اس لیے ترک ڈیزاسٹر حکام دوسرے صوبوں سے ہیلی کاپٹروں اور ٹرکوں کو دور دور تک لانے پر غور کر رہے ہیں۔