ترکی شام کی سرحد پر دیوار 2017ءمیں مکمل کرنے کے لیے پرعزم

122

انقرہ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر کنکریٹ کی مضبوط دیوار کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ دیوار اپریل 2017ء تک مکمل کرلی جائے گی۔ترکی اور شام کی سرحد پر 900 کلومیٹر دیوار فاصل کی تعمیر کی نگران ترک رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی "ٹوکی” کے چیئرمین ارگون توران نے کہا ہے کہ ترکی اور شام کے درمیان دیوار فاصل کی تعمیر کا مقصد دونوں ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کی آمد ورفت روکنا ہے۔ گذشتہ اگست میں ترک فورسز نے داعش اور کرد مسلح جنگجووں کو بھگانے کے لیے شام کے اندر گھس کر کارروائی شروع کی تھی