- Advertisement -
استنبول۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مسلم امہ کی قیادت کر نے والا واحد ملک ہے مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت مذہبی شخصیات کو دینی معاملات میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی محل میں منعقدہ مفتیوں کے 35ویں ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کو امت ِ مسلمہ میں بڑی اہمیت حاصل ہے، تاریخی سرمائے، جغرافیائی خدو حال اور مختلف عقائد کو صدیوں سے پر امن ماحول میں جاری و ساری رکھے ہوئے ہے اور یہ وہ ملک ہے جو پورے عالمِ اسلام کی قیادت کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117733
- Advertisement -