ترکی میں داعش کے ممکنہ حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی

181

انقرہ ۔ 18 مئی (اے پی پی) ترکی میں داعش کی طرف سے ممکنہ بم حملے کی انٹیلی جنس رپورٹیں ملنے کے بعد سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ ترکی میں 19 مئی کو یوم اتاترک منانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ترک روزنامہ ’ہیبرترک‘ کے مطابق ترک انٹیلی جنس نے پولیس کو ایک خفیہ انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اضافی سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کرے۔ ترک ذرائع ابلاغ داعش سیکولر ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے