انقرہ۔2نومبر (اے پی پی):ترکی میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 81 ہو گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے پیر کو بتایا کہ ساحلی شہر ازمیر میں6.9 درجے شدت کے زلزلے کے باعث ازمیر شہر میں منہدم ہونے والی 8 عمارات میں امدادی کارروائیں چوتھے روز بھی جاری رہیں جس کے بعد اموات 79 سے بڑھ کر 81 ہو گئی ہے جس میں 79 افراد ازمیر اور 2 بچے یونان کے جزیرہ ساموس میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زلزلے سے زخمی ہونے والے 740 سے زائد افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے تحت متاثرین کو عارضی پناہ گاہ کی فراہمی کے لیے ساڑھے 3 ہزار سے زائد خیمے اور 13 ہزار بستر فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ زلزلے کے باعث 962 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ ترکی میں جمعہ کو ازمیر شہر میں آنے والے زلزلے کا مرکز جزیرہ ساموس کے شمال مشرق میں بحیرہ ایجین میں تھا۔