اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید بہتر ہونگے۔ ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی جمہوری حکومت نے ایک غیر قانونی کوشش کو جمہور کی طاقت سے ناکام بنایاجو تاریخی …
ترکی میں فوجی بغاوت پر ترک عوام کا مضبوط رد عمل بے مثال اور تاریخی ہے، پاکستان ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، سید طارق فاطمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید بہتر ہونگے۔ ہفتے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی جمہوری حکومت نے ایک غیر قانونی کوشش کو جمہور کی طاقت سے ناکام بنایاجو تاریخی کاوش ہے جس پر ترک حکام اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت پر ترک عوام کا مضبوط رد عمل بے مثال اور تاریخی ہے، پاکستان ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور پاکستان ترک عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔








