ترکی میں معاشی بحران نہیں عالمی سازش کا جال ب±نا جارہا ہے، صدر اردوان

64

انقرہ۔ 14ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملک میں موجود معاشی بحران ایک عالمی سازش ہے جسے ناکام بنا دیا جائے گا۔ انقرہ میںچھوٹے تاجروں کی انجمن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو حالیہ چند سالوں میں بغاوت، دہشت گردی کے واقعات اور اقتصادی مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن حکومت ٹھوس اقدامات اختیار کرتے ہوئے ان تمام مشکلات پر قابو پا لے گی۔ صدراردوان نے کہا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود سیاسی استحکام کے نتیجے میں معیشت کاپہیہ بلا کسی تردد کے چل رہا ہے اور قوم کی سماجی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔