ترکی میں پاکستانی آم پیدا کرنے کی تیاری

107

استنبول ۔ 8 اگست (اے پی پی) ترکی پاکستان سے آم کے پودے درآمد کرے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ڈاریکٹر ترگت موسلو اولو نے بتایا کہ سیاحتی قصبے الانیہ میں اب آم پیدا کئے جائیں گے جس کے لئے پودے پاکستان سے منگوا ئے جائیں گے کیونکہ ہمارے علاقے میں اب لیموں اور مالٹوں کی پیداوار کاشت کاروں کے لیے سازگار نہیں رہی۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ آم ہماری معیشت اور کاشت کاروں کے لیے مفید اور منافع بخش کاروبار ثابت ہو گا۔