ترکی میں پولیس سٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ،40 زخمی

142

انقرہ ۔ 18 اگست (اے پی پی) ترکی میں پولیس سٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ ایرانی سرحد کے قریب واقع صوبہ وان میں ہوا۔حکام نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔