انقرہ ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) ترکی میں پولیس نے حکومت مخالف ٹیلی وژن چینل آئی ایم سی ٹی وی کو بند کر دیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق اس چینل کے ایک ایڈیٹر نے بتایا کہ پولیس اہلکار استنبول میں اس چینل کے دفترِ ادارت میں گھ±س گئے اور نشریات رکوا دیں۔ ترکی نے نشریاتی ادارے بند کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا، وہ بدستور جاری ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بہت سے ک±رد نواز ریڈیو اور ٹی وی چنلز کو بند کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے حکام نے مزید 23 چینلز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان نشریاتی اداروں کو ا±س ہنگامی صدارتی فرمان کی بنیاد پر بند کیا جا رہا ہے، جو رجب طیب اردوآن نے جولائی کی ناکام بغاوت کے فوراً بعد جاری کیا تھا۔