ترکی میں 5.3 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی، 12 دیہاتوں میں سینکڑوں مکانات منہدم

107

استنبول۔ 07 فروری (اے پی پی) ترکی کے شہر چناق قلعے کے قصبے آئی واجیک میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ 12 دیہاتوں میں 300 کے قریب مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔پیر کواسی قصبے میں صبح اور دوپہر کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ہی تھی۔مقامی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سویرے ساڑھے پانچ بجے کے وقت پھر زلزلہ آیا۔ ترک ہلال احمر اور امدادی ٹیموں نے علاقے میں امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔ترک ہلال احمر کے صدر کرم کینیک نے بتایا کہ علاقے میں ایک جزوی باورچی خانے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ لوگوں کو کھانا فراہم کیا جا سکے جبکہ ایک موبائل ہسپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔