- Advertisement -
انقرہ۔ 9 جون(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم کاِلن نے شدت پسند تنظیم داعش کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق الزام مسترد کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ابراہیم کالِن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ الزامات جھوٹ اور روسی پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلب میں بگڑتی صورت حال ترکی کے لیے تشویش کا باعث ہے جہاں خراب حالات کی وجہ سے ہزاروں افراد ترکی کی جانب ہجرت پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8146
- Advertisement -