ترکی نے دفاعی صنعت میں مہارت حاصل کر لی ہے، صدر اردوان

65

انقرہ۔ 14 جنوری(اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دفاعی صنعت میں ترکی نے68 فیصد طاقت حاصل کر لی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع سقاریہ کی تحصیل کھاراس±و میں آٹو موٹیو "بی ایم سی“ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ترکی پورے وقار کے ساتھ اپنے پاوں پر کھڑا ہے اور ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا۔ ترکی کی دفاعی، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی قابلیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ترکی دفاعی صنعت کے شعبے میں ترقی حاصل کرچکا ہے اور مستقبل میں اپنی اس صنعت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2002ءمیں جب ہم نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا تو ہماری دفاعی صلاحیت 20 فیصد تھی جو اس وقت بڑھ کر68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں مذید کہا کہ 2002ء میں اس شعبے میں ہمارے بیرونی انحصار کی شرح 80 فیصد تک تھی جو کم ہو کر 35 فیصد رہ گئی ہے۔