استنبول۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی سیاحتی حوالے سے بہت پر کشش ملک ہے اور یورپی فٹبال چیمپئین شپ 2024کے دوران اسٹیڈئیموں کے بھرنے، اسپانسر اشتہارات کی آمدنی میں اضافے کے موضوعات پر کسی شک و شبے کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ استنبول میں فنک میڈیا گروپ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہے کہ ہم یورو 2024 کی میزبانی کے فیصلے کے لئے ایک عادلانہ جائزے کی توقع رکھتے ہیں۔ترکی کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں افواہوں کے حقیقت پر مبنی نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی سیاحتی حوالے سے بہت پرکشش ملک ہے لہٰذا یورپی فٹبال چیمپئین شپ کے دوران اسٹیڈئیموں کے بھرنے ، اسپانسر اشتہارات کی آمدنی میں اضافے کے موضوعات پر کسی شک و شبہے کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔