28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترکی پر سے پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، امریکی وزیر خارجہ

ترکی پر سے پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں، امریکی وزیر خارجہ

- Advertisement -

انقرہ ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ترکی پر عائد امریکی پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بدھ کے دن انقرہ میں ترک وزیر خارجہ مولود چاو¿ش اولو سے ملاقات میں باہمی تعلقات میں بہتری کے علاوہ جمال خاشقجی کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اس سے قبل بیلجیم میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی پادری کی ترکی میں حراست کے حوالے سے انقرہ حکومت پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو اب ہٹایا جا سکتا ہے۔ پومپیو کے دورہ ترکی کو ان دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118067

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں