انقرہ ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ترک صدارتی محل میں واقع ملک کی سب سے بڑی لائبریری کا افتتاح 29 اکتوبر سے ہو گا۔صدر رجب طیب اردوان نے عثمانی و روایتی جاپانی معماری اور اودن پازارے سول معماری کے عناصر کے مرکزی خیال کے مطابق ڈیزائن کردہ ایسکی شہر کے اودن پازارے میوزیم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر رجب ایردوان نے بتایا کہ ایوان صدر میں تعمیر کا کام مکمل ہونے والی لائبریری کا افتتاح 29 اکتوبر کو کیا جائیگا، اس وقت کتب خانے میں کتابوں کو سیٹ کرنے پر کام ہو رہا ہے اور یہ ترکی کا بڑا کتب خانہ ہو گا۔استنبول شہر کے عظیم شاہکاروں میں سے ایک رامی چھاونی کتب خانے کی بھی تجدید کی جا رہی ہے۔جاپان کے انقرہ میں سفیر آکیو میاجیما نے بھی اس موقع پر کہا کہ اودن پازارے جدید میوزیم ایسکی شہر کی کشش میں چار چاند لگائے گا، ترکی اور جاپان کے باہمی تعلقات تقویت پاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔