دمشق۔ 26 فروری (اے پی پی) ترکی کی مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کیے گئے شاخِ زیتون آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 2059 تک پہنچ گئی۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاخِ زیتون آپریشن کے دائرہ کار میں دہشتگرد تنظیموں اور داعش کو غیر فعال کرنے کے لیے زمینی و فضائی آپریشن جاری ہیں جن میں مزید 38 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 20 جنوری کو آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 2059 تک پہنچ گئی ہے۔