ترکی کورونا وائرس سے سب سے کم نقصان کا سامنے کرنے والے ممالک میں شامل ہے، صدر اردوان

82
ترک صدرکا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیار ہیں،رجب طیب اردوان

استنبول ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کورونا وائرس سے سب سے کم نقصان کا سامنے کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں شمالی مرمرا ہائی وے پر واقع گیبزے ازمیت بائی پاس کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی کورونا وائرس کی وبا سے کم سے کم سطح پر نقصان برداشت کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہے۔اس دوران ترکی کو ایک عالمی و علاقائی طاقت کی حیثیت دلانے کے زیر مقصد اٹھائے گئے اقدامات پر زوردیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ترکی پر حالیہ 7 برسوں میں کیے گئے تابڑ توڑ حملے دراصل ہماری معیشت کو ہدف بنا رہے ہیں۔ہمیں وبا کا اسی دور میں سامنا کرنا پڑا، جس نے تمام تر ممالک میں تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ترکی ان تمام تر مشکلات کے باوجود وبا سے کم سے کم سطح پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔